پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ،چین کی پارٹنر شپ اورسی پیک کی تکمیل سے ملک ترقی کرے گا ،

حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کاخاتمہ سابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کاوژن ہے اورآج بھی بلوچستان سمیت پورے ملک میں تعلیمی فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کانوشکی میں سرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس کا افتتاح کے موقع پرخطاب

جمعہ 29 دسمبر 2017 21:21

پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ،چین کی پارٹنر شپ اورسی پیک کی تکمیل ..
ْکوئٹہ۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ آج کادورہ نعروں کانہیں ترقی کاہے چین کی پارٹنر شپ اورسی پیک کی تکمیل سے ملک ترقی کرے گاہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کاخاتمہ سابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کاوژن ہے اورآج بھی بلوچستان سمیت پورے ملک میں تعلیمی فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیںمردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی صلاحیتوںکی کوئی کمی نہیں جو کام مرد کرسکتے ہیں وہ خواتین بھی کرتی ہیں ہرشعبے میں خواتین بھی اپنی صلاحیتوں کو منواتی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشکی میں سرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی نوشکی کیمپس کا افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے وفاقی وزیرداخلہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وفافی وزیرداخلہ کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی حاجی محمد عثمان بادینی اوررکن صوبائی اسمبلی حاجی غلام دستگیربادینی بھی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ ا لحمداللہ ہم نے صرف اسی دوروز میں بلوچستان میں چار نئے تعلیمی کیمپس کاافتتاح کیاہے جس میں نوشکی ،خضداراورپشین شامل ہیں جہاں تینوں علاقوں میں ایس بی کے کیمپس بنائے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں مختلف پھول لگے ہوئے ہیں ملک میں ایسا ہی ماحول بنایاجائے جس میں امن واستحکام ہو اورتعصب سے پاک بھائی چار ے کی فضاء ہو بھارت نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ تعصب کیااس لیے مسلمانوں نے پاکستان بنایااگرہم یہاں ایک دوسرے کے ساتھ تعصب کریں گے تو پاکستان بنانے کے وژن کی نفی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک مسلمان تخلیقی علم کے ساتھ وابستہ رہے دنیا پر چھائے رہے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے انہوںنے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بنجرزمینوں کو آباد کرنے کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو ان کے خواب کی تعبیر مل سکے اوروہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں ۔ انہوںنے پاکستان مسلم (ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی میرغلام دستگیربادینی کے مطالبے پر نوشکی میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کابھی اعلان کیا۔اس قبل وفاقی وزیراحسن اقبال نے یونیورسٹی کی کیمپس کلاسوں اورلائبریری کا بھی معائینہ کیااورطالب علموں سے بات چیت کی تقریب سے رکن قومی اسمبلی حاجی محمد عثمان بادینی اورپاکستان مسلم (ن) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی میرغلام دستگیربادینی نے بھی خطاب کیا۔