امن وامان کی بہترین صورتحال کی مثال ماضی نہیں ملتی ،عوامی حقوق کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرئینگے علاقے کی مفاد میں ہر قربانی دینگے ،صوبائی وزیر بلدیا ت حاجی سردار غلام مصطفی ترین

اتوار 31 دسمبر 2017 20:10

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 دسمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیا ت حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ امن وامان کی بہترین صورتحال کی مثال ماضی نہیں ملتی عوام کو حقوق کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرئینگے ،علاقے کی مفاد میں ہر قربانی دینگے ،پشتون وطن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا چکے ہیں ،جمہوریت کے استحکام سے ہی خوشحالی وابستہ ہے ،ڈسٹرکٹ خشک سالی کا شکار ہے ،ڈسٹرکٹ کے زمینداروں کو تنہا نہیں چھوڑئینگے ،وفاقی حکومت ڈیموں اور سولر سسٹم کی فراہمی کو یقینی بناکر صوبے بلخصوص ڈسٹرکٹ کے زمینداروں کی بے چینی کا ازالہ کرائیں ۔

وہ گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی حاجی خیرو میں جمعیت علماء اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونیوالے افراد کی پشتونخوا میپ میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ڈسٹرکٹ میں جاری ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے مخالفین بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اولس کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرئینگے ہمارا مقصد علاقے کی بلاامتیاز خدمت کرنا ہے جو کچھ علاقے کیلئے کیا وہ ہمارا فرض تھا کسی پر احسان نہیں کرتے ڈسٹرکٹ میں بسنے والے تمام اقوام آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کرکے بھائی چارے کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے کم مدت میں عوام کے دیرینہ مسائل کاخاتمہ کرکے انکے دلوں میں جگہ بنالی ہے ماضی میں عوام خود کو غیر محفوظ تصور کرتے تھے آج الحمد اللہ ہماری کوششوں سے امن وامان کی بہترین صورتحال قائم کی گئی ہے علاقے کے عوام کافی باشعوراور تعلیم یافتہ ہے ۔

دریں اثناء کلی حاجی خیرو میں جمعیت علماء اسلام (ف)سے پچاس جبکہ عوامی نیشنل پارٹی سے بیس کارکنان مستعفی ہوکر پشتونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔