سی پیک کی تعمیر اور چین پاکستان تعلقات کو نئے بین الاقوامی تعلقات کی مثال بنانے کی کوشش کریں گے، چینی سفیر

دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبہ جا ت میں باہمی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے ،بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مثال بنانے ،اور کا میابیوں کے حصول کیلئے بھر پور کوشش کریں گے، چینی سفیر یاو جنگ کا نئے سال پر پیغام

پیر 1 جنوری 2018 14:39

سی پیک کی تعمیر اور چین پاکستان تعلقات کو نئے بین الاقوامی تعلقات کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاو جنگ کہا ہے کہ ہم مختلف شعبہ جا ت میں باہمی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے، چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اور چین پاکستان تعلقات کو نئے بین الاقوامی تعلقات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مثال بنانے کیلئے کوشش کریں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاو جنگ کا سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2018کی آمد پر میں پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں، چینی نژاد پاکستانیوں، چین کی مدد اور سرمایے سے چلنے والے اداروں اور زیرِ تعلیم چینی طلبا کو نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں ، چین پاکستان تعلقات کے فروغ کی حامی اور اس کے لیے کوشاں مختلف حلقوں کی شخصیات کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

2018میں پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے کے اہلکار چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح اور شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کریں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو یاد رکھتے ہو ئے کا میابیوں کے حصول کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم مختلف شعبہ جا ت میں باہمی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے، چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اور چین پاکستان تعلقات کو نئے بین الاقوامی تعلقات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مثال بنانے کیلئے کوشش کریں گے ،چینی سفارت خانہ ماضی کی طرح ہمیشہ دونوں ملکوں کے دوستوں کے لیے خدمات سرانجام دینے پر تیارہے۔

چینی سفیر نے کہا میری دلی دعا ہے کہ ہمارا پیارا وطن خوشحال او ر طاقتور رہے اور عوام ہمیشہ خوش اور خوشحال رہیں۔چین پاک دوستی زندہ باد اور سدا بہار رہے ۔

متعلقہ عنوان :