
کراچی،ابراہیم حیدری میں پولیس گیری عروج پر پہنچ گئی
پولیس کی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر منشیات اور گٹکا سرعام فروخت ہونے لگا
بدھ 3 جنوری 2018 15:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متعدد بار علاقے کی معزز شخصیات اور پولیس کو شکایت کے باوجود بھی ان کے علاقے سے منشیات اور گٹکے کی فروختگی کا خاتمہ عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر منشیات اور گٹکے پر پابندی کے باوجود بھی علاقہ کی پولیس نے اپنے بھتہ میں اضافہ کرتے ہوئے منشیات اور گٹکا کی سرعام فروختگی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری نذیر چانڈیو و دیگر پولیس اہلکار بھتہ کے عیوض سماج دشمن عناصر کیخلاف کسی بھی کاروائی سے لاچار ہیں، جبکہ رینجرز کی طرف سے متعدد بار منشیات کے اڈوں پر چھاپے مارکر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، مگر اس باوجود بھی منشیات اور گٹکے کی فروخت کا خاتمہ عمل میں نہیں لایا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ابراہیم حیدری و دیگر پولیس اہلکار سماج دشمن عناصر کی سرپرستی میں مصروف ہیں، جبکہ نوجوان اور ملک کی آنے والی نئی نسل نشہ اور گٹکے کے استعمال کے موذی مرض میں مبتلا ہوکر قبرستان، گلیوں اور راستوں پر پڑے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ابراہیم حیدری کے پنجابی محلہ میں رینجرز کی طرف سے رات دیر گئے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عارف عرف عارفی پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود بھی عارفی پٹھان کی بیٹی اجمینا راشد اور بیٹے آصف پٹھان نے ابراہیم حیدری تھانے کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہر وقت شریف لوگوں کے گھروں کے سامنے بدکردار لوگ کھڑے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز و دیگر اعلیٰ حکام سے ابراہیم حیدری سے مکمل طور پر منشیات اور گٹکے کے خاتمے سمیت منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپٹ اور رشوت خور پولیس عملداروں کیخلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.