بھارت نے اسرائیل کیساتھ 500 ملین ڈالر کے اسلحے کی خرید کے معاہدے کو منسوخ کر دیا

بدھ 3 جنوری 2018 16:52

نئی دہلی/تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2018ء) بھارت نے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافیئیل کیساتھ 500 ملین ڈالر کی لاگت کے اسلحے کی خرید کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ۔ اسرائیل کے روزنامہ یڈییوٹ احرونوٹ کی خبر کے مطابق رافیئیل دفاعی کمپنی کی انتظامی کمیٹی نے بھارتی حکومت کیطرف سے اس سے قبل دستخط کیے جانے والے 500 میلین ڈالر کی مالیت کے اسلحے کے معاہدے کو منسوخ کر دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے اس ماہ کے وسط میں بھارت کے چار روزہ دورے سے قبل اس معاہدے کی منسوخی باعث توجہ ہے ۔ رافیئیل دفاعی کمپنی کیطرف سے تیا رکیے جانے والے میزائلوں کو بھارت کے پہلے زیر تعمیر جنگی جہاز میں نصب کیا جانا تھا ۔ اسرائیل نے حالیہ چند برسوں میں بھارت کو اسلحے فروخت کرنے والے اہم ترین ملک کی حیثیت حاصل کر لی ہے دونوں ممالک ابتک کئی میلین ڈالر کے اسلحے کی خرید کے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں ۔ اسرائیل اور بھارت نے ماہ اپریل میں درمیانی مار کے فضا سے خشکی پر مار کرنے والے میزائل ،میزائل پیڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے دو ارب ڈالر کے فوجی معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :