لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے اپنے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کیلئے نیا سروس سٹرکچر تشکیل دیدیا

جمعہ 5 جنوری 2018 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے اپنے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کیلئے نیا سروس سٹرکچر تشکیل دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ گریڈ 7 سے گریڈ 17 تک کے افسران و ملازمین کی ترقیوں میں براہ راست ریکروٹمنٹ سمیت سینارٹی کی بنیادپر ترقیوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی کے چیئرمین سروس سٹرکچر کمیٹی ڈاکٹر عبداللہ درانی کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی میں ترقیوں کے نئے سٹرکچر کا فارمولا بنا کر اس کی منظوری دیدی ہے جس کی حتمی منظوری وائس چانسلر سنڈیکیٹ سے حاصل کریں گے گریڈ18 میں ترقی کیلئے 50 فیصد ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ ہوگی اس سٹرکچر کے مطابق 16 ویں سکیل سے 17 ویں میں ترقی کیلئے 20 فیصد ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ ہوگی پنجاب یونیورسٹی کے نئے سروس سٹرکچر ساتویں سکیل سے 14 ویں سکیل میں 10 فیصد ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ ہو گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ سکیل میں 10 فیصد یونیورسٹی ملازمین، 80 فیصد سنیارٹی کی بنیاد پر پرموشنز ہوں گی۔ نئے سروس سٹرکچر کی تشکیل میں اقامتی آفیسر اول افتخار احمد چودھری، اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیر، ایڈیشنل خزانچی راو محمد طارق رفیق، ڈائریکٹر آئی ٹی عمران قریشی، قائمقام چیف انجینئر عمر لطیف اور ڈپٹی رجسٹرار امتیاز احمد نے سفارشات تیار کی ہیں۔