ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:38

لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے سالانہ سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان 2018کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکنڈپروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان 2018میں پہلی پوزیشن طالبہ عائشہ ظہیر نے 484نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن مریم سلمان نے اور تیسری پوزیشن اوجالہ عاشق نے حاصل کی۔امتحانی نتائج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔