ْڈپٹی کمشنر قصور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ‘مریضوںکو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:37

قصور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات ‘ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سائر ہ عمر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایمرجنسی ‘میڈیکل ‘سرجیکل وارڈز ‘آئوٹ ڈور ‘رجسٹریشن بلاک ‘ایڈمن بلاک ‘میڈیسن سٹور اور ہسپتال کے دیگر حصوں کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔

انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ریویمپننگ کے جاری منصوبوں کاجائزہ لیا۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے ان عظیم الشان منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال کا شمار پنجاب کے جدید ترین ہسپتالوں میں ہوگا جہاں عام آدمی کو جدید ترین طبی سہولیات مفت میسر ہونگی ۔