جمعیت اپنے اصولی موقف پرقائم ہے جمعیت نے بلوچستان میں اپوزیشن کاکرداراداکیا،
چارسال کے دوران حکومت کی کاکردگی سے مایوس ہزاروں لوگوںکوجمعیت میں شامل کیاآج حکومت میں شامل وزراء نے جمعیت کے موقف کی تصدیق کرکے وزیراعلی کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک لائی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولاناعبدالغفورحیدری
پیر 8 جنوری 2018 23:01
(جاری ہے)
اس موقع پرصاحبزادہ کمال الدین،حاجی محمدحسن شیرانی،حاجی عبدالباری اچکزئی،سیدجانان آغا،مولاناولی محمدترابی، سیدعبدالشکورآغا،حاجی نصیراحمدکاکڑ،حافظ سراج الدین، حاجی جلات خان اچکزئی،مولاناعبدالولی،سردارنوراحمدبنگلزئی،حاجی سازالدین،حاجی قاسم خان خلجی،حاجی بشیراحمدکاکڑ،مولانااشرف جان، اصغرخان ترین،عبدالواسع سحر،حاجی نصرالدین کاکڑ،حافظ محمدرفیق،محمدیوسف خان کاکڑ،انجینئردلبرخان ناصر،رحیم الدین ایڈوکیٹ،ناصرمسیح،مفتی عبیداللہ آغا،حاجی محمدشاہ کاکڑ،حضرت علی حقیار،مولوی جمال الدین ،حاجی محمداسحق سمیت دیگربھی موجودتھے۔
مولاناعبدالغفورحیدری اورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کاکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں وزیراعلی انصاف کے پیمانے پرپورانہیں اترتے تھے موجودہ حکومت کی بدقسمتی ہے کہ ہرسال اربوں روپے لیپس ہوتے رہے اورہزاروں خالی اسامیاں خالی ہی پڑی ہیں جمعیت نے ہمیشہ یہ موقف اپنایاہے کہ بلوچستان پسماندہ صوبہ ہے حکومت اس صوبے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے لیکن بدقسمتی سے موجودہ صوبائی حکومت اس میں ناکام رہی انہوں نے کہاکہ جمعیت جمہوری اندازسے عدم اعتمادتحریک کاحصہ ہے جمعیت نے ہرقسم مفادات مستردکرکے صوبے کے بہترمفادکی خاطرعدم اعتمادتحریک کی حمایت کی انہوںنے کہاکہ امریکی دھمکیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کا باعث ہوں گی، ٹرمپ دنیا کو نظریاتی اور جغرافیائی جنگ کی طرف لے جانا چاہتے ہیںاسلام کو کمز ور کرنے کے لئے مشرق وسطیٰ میں فرقہ واریت پھیلائی گئی، تاکہ مسلمان بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قراردینے پر مشترکہ رد عمل نہ دے سکیں۔ نصرانیت ، یہودیت اور ہندوازم شیطانی ایجنڈے پر متحدہو سکتے ہیں تو مسلمان الٰہی مقاصد کے لئے اکٹھے کیوں نہیں ہوسکتے مسلمانوں کو مسلکی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے وحدت امت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی برادری میں موثر مقام رکھتا ہے ، اسے اپنی متعصبانہ پالیسیاں ترک کرکے دنیا میں امن کے قیام کے لئے کام کرنا چاہیے قو م کو سمجھ جانا چاہیے کہ امریکہ پاکستان کادوست نہیں، دشمن ہے جس نے ہمیشہ دھوکہ دیاانہوںنے کہاکہ افغانستا ن کی جنگ پاکستان نے نہیں ،امریکہ نے چھیڑی بیت المقدس کو ناجائز اسرائیلی ریاست قراردینے والا امت مسلمہ کا خیر خواہ کیسے ہوسکتا ہی امریکہ کھلا دشمن ہے ٹرمپ نے درست کہا ہے کہ امریکہ بیوقوف بنا رہا کیونکہ اس نے افغانستان میں جنگ شروع کی اور اب خود پچھتا رہا ہے اپنی ناکامیوں کا الزام اتحادیوں پر لگار ہا ہے پاکستان نے اس کی مدد کی مگر15سا ل کی جنگ کے بعد بھی اسے ناکامی ہی کا سامنا ہے تو اب پاگل ہوگئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.