وزیر اعلی پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی گئی وظیفہ ان جامع مساجد کے ہراس امام کو دیا جائیگاجو دینی مدارس کی5بورڈز میں سے کسی بورڈ سے سند یافتہ،خیبر پختونخوا کا مستقل باشندہ ہو۔وظیفہ براہ راست امام مسجد کے اکائونٹ میں منتقل کیا جائیگا، منصوبے پرسالانہ3ارب25کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔کابینہ نے 57 پراجیکٹس کی4835ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی بھجوایا جائیگا، کے پی کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تشکیل نو کا فیصلہ
پیر 8 جنوری 2018 23:15
(جاری ہے)
کابینہ نے 57 پراجیکٹس کی4835ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی بھجوایا جائیگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلا س میںصوبائی کابینہ نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کلاچی اورملاکنڈ ڈویژن میں اپر چترال کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری جبکہ بنوں کے علاقے میریان کو تحصیل اور خانپور کو سب ڈویژن کا درجہ بھی دیا گیا۔تاہم اس پر حتمی عمل درآمد الیکشن کمیشن کی طرف نئی حد بندی کے تناظر میں اعلان کردہ حالیہ پابندی اٹھنے کے بعد ہونے سے مشروط ہوگا۔صوبائی کابینہ نے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کو ملنے والے اختیارت کے تناظر میںتیار کردہ جامع ثقافتی پالیسی کی بھی منظوری دی جس کے تحت علاقائی زبانوں، ادب و ثقافت،کھیلوں،لوک ورثہ کے تحفظ، ثقافتی وفود کے ملکی و غیر ملکی سطح پر تبادلے، علاقائی فنون، دست کاریوں و ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ، این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے ودیگر متعلقہ امور کے بطریق احسن انجام دہی کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بورکے بعض مخصوص لائسنسوں سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دی۔پالیسی کے تحت لائسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ’’ڈسٹرکٹ آرمز لائسنس کمیٹی تشکیل دی گئی جو ماہانہ کوٹے کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد لائسنس کا اجراء کرے گی۔صوبائی کابینہ نے کاروباری شراکت داری اور فرمز کی رجسٹریشن سے متعلق قانون ’’پارٹنرشپ رولز مجریہ1932ء‘‘ میں بعض ترامیم کی منظوری بھی دید ی ہے۔ان ترامیم کے ذریعے دیگر چھوٹے چھوٹے امور کے ساتھ ساتھ فرموں کی رجسٹریشن اور دیگر فیسوں کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تشکیل نو کی منظوری بھی دیدی ہے۔یہ بھی طے کیا گیا کہ متعلقہ سیکرٹریز اپنے زیر انتظام تمام بورڈز کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے۔صوبائی کابینہ نے پبلک پروکیورمنٹ لیگل فریم ورک کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ای بڈنگ کے ساتھ ساتھ ای بلنگ اور ای ورک آرڈر کا نظام تمام محکموں میں متعارف کرایا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنائی جا سکے۔صوبائی کابینہ نے بجٹ سٹریٹیجی پیپر کی منظوری بھی دی۔صوبائی کابینہ نے ایلوپتیھک سسٹم (پریونشن آف مس یوز) آرڈیننس1962ء کے سیکشن۔10 کے تحت ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کوبحیثیت انسپکٹرز مقرر کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ عطائیت کی حوصلہ شکنی ہو اورصوبے کے عوام کو اضلاع کی سطح پرصحت و علاج کی معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.