لگژری کاروں میں دنیا کا ٹاپ برانڈ، مرسیڈیز نے نیا ریکارڈقائم کردیا
2017کے دوران کمپنی نے اپنی مجموعی طور پر23لاکھ گاڑیاں فروخت کیں،چیف ایگزیکٹیوڈائملر
منگل 9 جنوری 2018 13:02
(جاری ہے)
ڈائملر کے چیف ایگزیکٹو ڈیٹر سًیچے نے بتایا کہ گزشتہ برس اس کمپنی نے اپنی مجموعی طور پر قریب 2.3 ملین گاڑیاں فروخت کیں، اور یہ تعداد 2016ء کے مقابلے میں قریب 10 فیصد زیادہ تھی۔
اس طرح پچھلا سال اس جرمن ادارے کے لیے ایسا مسلسل ساتواں سال تھا کہ ڈائملر نے اپنی پیداوار اور کاروبا ر میں واضح ترقی کی منزل حاصل کر لی۔ڈیٹر سًیچے نے کہاکہ ہماری کمپنی کا کلیدی برانڈ مرسیڈیز بینز ہے اور 2017ء میں ایک بار پھر مرسیڈیز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پریمیم برانڈ رہا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری ترقی کی یہ شرح اتنی اچھی رہی کہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں مرسیڈیز گاڑیوں کی فروخت میں مزید 1.7 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد 193,534 رہی۔ڈائملر کے سربراہ سًیچے نے صحافیوں کو بتایاکہ ایک جرمن کمپنی کے طور پر ڈائملر آج بھی لگڑری کاروں کی تیاری اور فروخت میں عالمی سطح کا ٹاپ برانڈ ہے اور ہم اپنی اس پوزیشن کا آئندہ مزید مضبوط بنائیں گے۔ماہرین کے نزدیک یہ مزید ترقی اس لیے بھی ممکن ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مرسیڈیز گاڑیوں کے ای کلاس اور ایس یو وی ماڈلز کی طلب میں ابھی تک غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.