یوفون نے افغانستان میں کالنگ کے لئے سب سے کم قیمت متعارف کرادی

منگل 9 جنوری 2018 18:52

یوفون نے افغانستان میں کالنگ کے لئے سب سے کم قیمت متعارف کرادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) یوفون اپنے وعدے 'تم ہی تو ہو' پر قائم رہتے ہوئے اپنے صارفین کے رابطوں کی ضروریات کی تکمیل کے لئے انتہائی باسہولت خدمات کی فراہمی کے ذریعے مناسب قیمت کے ساتھ بدستور منسلک رکھنے پر عمل پیرا ہے۔ یوفون کی غیرمعمولی آفر کی اس بات سے توثیق ہوتی ہے کہ یوفون کے صارفین اب اتصالات افغانستان کے تمام نمبروں پر صرف 0.11 روپے بشمول ٹیکس فی سیکنڈ کے حساب سے کال کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے سب سے کم ریٹ ہیں جس کے تحت افغانستان میں انٹرنیشنل ڈائریکٹ کالز کی جاسکتی ہیں۔ یہ سہولت صرف یوفون کے افغانستان میں منسلکہ ذیلی نیٹ ورک پر قابل عمل ہے۔ یہ سہولت یوفون کے تمام صارفین کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہے جس کے لئے نہ کسی سبسکرپشن کی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی ڈیلی چارجز ہیں۔ یہ ایک محدود مدت کی آفر ہے جو 9 جنوری 2018 سے کارآمد ہے۔ یوفون پاکستان کا واحد نیٹ ورک ہے جو افغانستان کے لئے انٹرنیشنل ڈائلنگ پر فی سیکنڈ کے حساب سے کال کرنے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یہ خصوصی آفر آسانی اور کم قیمت کا خوبصورت امتزاج ہے جس میں یوفون کے صارفین کو افغانستان میں اپنے پیاروں سے رابطوں کے لئے سہولت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :