اوگرا نے جولائی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

منگل 15 جولائی 2025 22:55

اوگرا نے جولائی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ،اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے ۔سوئی ناردرن کے لئے 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے ۔سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :