سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار

پیر 14 جولائی 2025 22:39

سونے کی قیمت میں معمولی رد و بدل، چاندی کی قیمت بھی برقرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 308,800 روپے اور فی تولہ قیمت 360,100 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 283,065 روپے جبکہ فی تولہ قیمت 330,089 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا، جہاں تیزابی چاندی کی فی 10 گرام قیمت 8,712 روپے اور فی تولہ قیمت 30,730 روپے مقرر رہی۔ صرافہ تاجروں کے مطابق خریداروں کی دلچسپی نسبتاً کم ہی تاہم سرمایہ کار اب بھی سونے کو محفوظ اثاثہ تصور کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :