جاپانی کار ساز کمپنی نسان کا 2027 کے اختتام تک اوپاما پلانٹ میں گاڑیوں کی پیداوار بند کر نے کا اعلان

منگل 15 جولائی 2025 16:10

جاپانی کار ساز کمپنی نسان کا    2027 کے اختتام تک اوپاما پلانٹ  میں  گاڑیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) شدید مالی مشکلات کا شکار جاپانی کار ساز کمپنی نسان نے مالی سال 2027 کے اختتام تک اپنے اوپاما پلانٹ میں گاڑیوں کی پیداوار بند کر نے کا اعلان کردیا،کمپنی کو گزشتہ سال 671 ارب ین (4.5 ارب ڈالر)خالص نقصان کا سامنا رہا،یہ پہلے ہی عالمی سطح پر اپنی افرادی قوت میں 15 فیصد کمی کا اعلان بھی کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نسان نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہاکہ وہ مالی سال 2027 کے اختتام پر ادارے کے ملک میں واقع اوپاما پلانٹ پر گاڑیوں کی تیاری بند کر دے گی، اس پلانٹ کی پیداوار جنوبی جاپان کے جزیرے کیوشو میں موجود ایک اور فیکٹری میں منتقل کی جائے گی۔نسان کے مطابق 1961 میں قائم ہونے والا اوپاما پلانٹ اس کے جاپان میں موجود چھ پلانٹس میں سے ایک ہے جہاں اکتوبر 2024 تک تقریباً 3,900 ملازمین کام کر رہے تھے ، یہ پلانٹ الیکٹرک گاڑیوں سمیت جدید گاڑیوں کی تیاری میں پیش پیش رہا ہے۔یاد رہے کہ نسان نے رواں سال مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے گاڑیوں کے پیداواری پلانٹس کی تعداد 17 سے کم کر کے 10 تک لائے گی اور یہ عمل مالی سال 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :