وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی حمایت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، اتحادیوں کیساتھ مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا،رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن جان اچکزئی

بدھ 10 جنوری 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء جان اچکزئی نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کی حمایت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہواہے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت اعلی کے امیدوار کی حمایت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی۔ پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے گی کہ وزارت اعلی کے لیے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارا جائے یا پھر اپوزیشن میں بیٹھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا پایا جا سکے۔