سپریم کورٹ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت د یدی ،
کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی زینب واقعے پر میری اہلیہ بہت زیادہ پریشان ہے،پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں بنتی، اعتزاز احسن کو ایسے معاملات میں بطور قانون ساز اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،چیف جسٹس ثاقب نثار
جمعرات 11 جنوری 2018 12:23
(جاری ہے)
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ وکلا سے ہاتھ جوڑکردرخواست کرتاہوں تشددکاپہلوچھوڑدیں، ہڑتال اور احتجاج کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی جا رہی ہے،اعتزازاحسن میں نے کل آپ کوٹی وی پروگرام میں سنا،مانتاہوں آپ کے بغیروکلاتحریک نہیں چل سکتی تھی،اعتزاز احسن کو بطور قانون ساز اب وہی کردارادا کرنا ہوگا،آپ کو صحت اور عدلیہ میںاصلاحات کیلئے کردارادا کرنا ہوگا،مجھے ڈاکٹرزکی ایسی ٹیم چاہئے جومیڈیکل کالج کی انسپکشن کرسکے،آپ کاکردارمیڈیکل کالجزکے معاملے پربھی درکارہے۔
اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ تحریک کے منفی پہلو بھی سامنے آئے،پرتشددوکلااور مغرور ججز عدلیہ تحریک کانتیجہ ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہ کہ دعاکریں غرور ہمارے لئے موت کا باعث بنے،ججز کو کسی صورت مغرور نہیں ہونا چاہئے،تشدد روکنا آپ وکلا کی ذمہ داری ہے ،وکلا سے ہاتھ جوڑکردرخواست کرتاہوں تشددکاپہلوچھوڑدیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زینب قوم کی بیٹھی تھی ،قصورواقعے پر پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا ،مجھ سے زیادہ میری اہلیہ گھر میں پریشان بیٹھی ہے ،دکھ اور سوگ اپنی جگہ لیکن ہڑتال کی گنجائش نہیں۔سپریم کورٹ نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی اورکیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.