زینب قتل کیس ،پاکستان کے حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے

خفیہ اہلکاروں کی ٹیم نے زینب کے لواحقین کے بیانات قلم بند کئے اور واقعے کے تمام شواہد بھی اکھٹے کر لئے

جمعرات 11 جنوری 2018 12:40

زینب قتل کیس ،پاکستان کے حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2018ء) :پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ بچی زینب کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے کے واقعے پر پاکستان کے تمام حساس ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور خفیہ اہلکاروں کی ٹیم قصور کے علاقے زینب کے گھر پہنچی ہے جس پر خفیہ ٹیم نے زینب کے لواحقین کے بیانات قلم بند کئے اور واقعے کے تمام شواہد بھی اکھٹے کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سراپا احتجاج شہریوں نے انہیں زینب کے قتل اور دیگر معاملات کے حوالے سے اگاہ کیا ۔یاد رہے کچھ روز قبل قصور کے علاقے سے اغواہ ہونے والی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد قصور شہر کے تمام لوگ سراپا احتجاج ہو گئے اور پولیس نے اس معاملے میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا ۔جس کے بعد پاکستان کے خفیہ اداروں نے اس میں اہم کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :