زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے سوچنا ہوگا ،شہزاد رائے

ملک میں ہر پانچواں بچہ زیادتی کا شکار ہورہا ہے ،بچوں کو گھر اور اسکول میں تربیت دے کر ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکتی ہے، پریس کانفرنس

جمعرات 11 جنوری 2018 17:57

زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے سوچنا ہوگا ،شہزاد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہاہے کہ زینب کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے۔ ملک میں ہر پانچواں بچہ زیادتی کا شکار ہورہا ہے ،بچوں کو گھر اور اسکول میں تربیت دے کر ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد رائے نے قصور سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ سانحہ انسانیت کی تذلیل ہے زینب تو دنیا سے چلی گئی لیکن ہمیں بچوں کے تحفظ کے لیے سوچنا ہوگا ملک میں ہر پانچواں بچہ زیادتی کا شکا ر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو صحیح اور غلط کی پہچان کرانا ہوگی بچوں سے زیادتی مارپیٹ کرنے والے کوسخت سزا دینی چاہئے۔ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اسکولوں میں بچوں کوآگاہی ضروری ہے بچوں سے زیادتی میں90فیصدقریبی لوگ ملوث ہوتے ہیں ۔شہزاد رائے کے مطابق والدین اور بچوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت ہونی چاہئے۔گھر اور اسکول میں بچوں کوتربیت دے کرایسے واقعات سے بچایاجاسکتاہے۔ ایسے اکثرواقعات ہیں جوسامنے نہیں آتے جبکہ اس سلسلے میں قوانین بھی موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :