بچوں کو جنسی طور پر ہراساں ہونے سے کیسے بچایا جائے،مشہورماہر نفسیات ڈاکٹر صداقت کی تجاویز

جمعہ 12 جنوری 2018 13:45

بچوں کو جنسی طور پر ہراساں ہونے سے کیسے بچایا جائے،مشہورماہر نفسیات ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12جنوری 2018) نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر صداقت نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے بہت واقعات پیش آ رہے ہیں۔لیکن اس سے متعلق بچوں کو آگاہی دینا بہت ضروری ہے کہ اگر کوئی آپ کو بہلا کرکہیں لے جانا چاہ رہا ہے تو اس کے ساتھ مت جائیں۔والدین کو اپنے بچوں کو بتانا چاہئے کہ ان کو کہاں جانا چاہئیے اور کہاں نہیں جانا چاہئیے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر صداقت نے کہا کہ اس معاملے کو لے کر والدین پر سب سے زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے ۔والدین کو ہر کسی کو اپنے بچوں کو چھونے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے بلکہ بچوں کو اس متعلق آگاہ کرنا چاہئیے کہ اگر کوئی انھیں غلط طریقے سے چھو رہاہے تو بچوں کو فورا اس بات کا اندازہ ہو جانا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں بچوں کو مارنا عام تصور کیا جاتا ہے۔

یہاں تک کہ لوگوں کے سامنے بھی بچوں کو مارا جاتا ہے۔بچوں کے ساتھ جب مار پیٹ جاری رہتی ہے تو وہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔اور والدین کے سامنے کھل کر نہیں بول سکتے۔اور جب بچے والدین سے بات چیت کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو والدین انھیں جھڑک دیتے ہیں۔اس طرح بچے سہم جاتے ہیں۔اور کوئی بات نہیں کر پاتے۔اس کے علاوہ والدین کو اپنے بچوں کو اس بات کی آگاہی دینی چاہئیے کہ اگر کوئی آپ کو لالچ دے تو اس کے ساتھ مت جائیں۔ان تمام طریقوں پر عمل کر کے والد ین کو اپنے بچوں کو آگاہی فراہم کرنی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :