
وزیراعظم کی دیوالی پرہندو برادری کو مبارک باد
حکومت ہر کمیونٹی کو مساوی حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، شہبازشریف
پیر 20 اکتوبر 2025 12:41

(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہا کہ اس موقع پر وہ پاکستان میں ہندو برادری کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا تھا جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کی برابری اور آزادی حاصل ہو، حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظر مساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے ہندو برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشنیوں کا یہ تہوار ان کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔مزید اہم خبریں
-
ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر کارگو طیارے کا حادثہ، دو ہلاکتیں
-
نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس
-
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت منگل تک ملتوی کردی
-
قانون کی حکمرانی ایک عملی زینہ ہے، قومی ترقی کے لیے تنقید برائے اصلاح کو فروغ دینا ضروری ہے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار سے جاپان کے سفیرکی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
-
گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا جائزہ اجلاس سے خطاب
-
میں نے کرپشن کے سارے راستے بند کردیئے‘ لوگ آج پنجاب کی ترقی کی مثال دیتے ہیں، مریم نواز
-
غزہ پٹی کو امدادی سامان کی ترسیل کی دوبارہ اجازت، اسرائیل
-
بھارتی افواج کی ہم آہنگی نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، مودی
-
ملک انتہا پسندی ،فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا، معرکہ ترقی کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا‘احسن اقبال
-
26 نومبر احتجاج کیس؛ تیسری بار عدم پیشی پر علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
-
افریقہ کا ساحل خطہ: جہادی حملوں میں اب تک 77 ہزار افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.