Live Updates

حکومت زرعی ترقی اور قومی پیشرفت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پابند ہے، رانا تنویر حسین

پیر 20 اکتوبر 2025 12:38

حکومت زرعی ترقی اور قومی پیشرفت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ترقی اور قومی پیشرفت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی پابند ہے، افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر دوبارہ استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانی میں تسلسل اور استحکام پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال معیشت میں تبدیل کر دے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے اور خبردار کیا کہ اس طرح کی پناہ گاہیں بالکل ناقابلِ قبول ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان افغانستان میں امن و خوشحالی چاہتا ہے لیکن ہمسایہ ملک کو بھارت کے لیے پراکسی نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہیلیکن اپنی سرزمین سے بھارتی اثر و رسوخ یا دہشت گرد سرگرمیوں کی اجازت دینا برداشت نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور اپنی عوام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات