شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

پیر 20 اکتوبر 2025 12:38

شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راہوکی میں سندھ میمن اتحاد کے اجلاس کے دوران سندھ میمن اتحاد سے متعلق دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر راول شرجیل میمن نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ میمن برادری کے اتحاد اور امن و انصاف کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :