سندھ ہائی کورٹ کا این ای ڈی کے لاپتہ طالب علم کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کا حکم

عدالت عالیہ نے ہوم سیکرٹری،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی کرائم برانچ و دیگر و نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 12 جنوری 2018 16:56

سندھ ہائی کورٹ کا این ای ڈی کے لاپتہ طالب علم کو 25جنوری تک بازیاب کرانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمر کو 25جنوری تک بازیاب کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں لاپتہ شہری این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم محمد عمرکی گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ محمد محمد عمرکو قانون نافذکرنے والے اداروں نے گھر سے اٹھایا تھا۔ محمد عمرکو چارجنوری کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔سادہ لباس میں ملبوس اہلکار محمد عمر کا موبائل لیپ ٹاپ گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے محمد عمراین ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے ۔عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سننے کے بعد ہوم سیکرٹری،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی کرائم برانچ و دیگر و نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جنوری تک طالبعلم کو بازیاب کراکے پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :