خشک سردی کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں،ڈاکٹر محمد خلیل رانا

جمعہ 12 جنوری 2018 18:03

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) خشک سردی کی وجہ سے نزلہ، کھانسی، زکام،بخاراور گلا خراب ہونے کی بیماریاں پھیلنے کیساتھ ساتھ جلدی امراض بھی جنم لینے لگے ہیں۔ خشک موسم میں مونگ پھلی، کھٹی اور چٹ پٹی چیزیں کھانے سے اجتناب کیا جائے تاکہ موجودہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کے ماہر ِامراض ِناک ،کان اور گلا ڈاکٹر محمد خلیل رانا کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے گلے کی بیماریاں عام ہیں جس میںگلے کی خرابی کے باعث بخار اور دیگر بیماریوں کا لگنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

انہوںنے کہا کہ خشک سردی کی وجہ سے جلدی امراض بھی بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔ ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے کہا کہ احتیاط کرکے ہی موجودہ بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :