ْقدرتی آفات کے دوران خواتین اور بچوں کو تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے
جمعہ 12 جنوری 2018 18:07
(جاری ہے)
این ڈی ایم اے نے 12 جنوری2018ء کو یو این ایف پی اے پاکستان کے ساتھ سالانہ ورک پلان برائے 2017-18ء مرتب کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے اور کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے پاکستان نے ورک پلان پر دستخط کئے۔ اس ورک پلان کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں خواتین بچوں اور غیر محفوظ افراد کیلئے پیدا ہونے والی مشکلات اور مسائل کے تدارک کے حوالے سے دونوں ادارے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ یہ ورک پلان دسمبر2017ء میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے طے پائے جانے والے معاہدہ 2018-22ء کا حصہ ہے۔ اس ورک پلان کے ذریعے پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری، بچائو اور بحالی کے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے (ایم آئی ایس پی) پروگرام بھی تشکیل دیا جائے گا۔ یہ ورک پلان آفات کے دوران خواتین کے تحفظ کے حوالے سے تحقیق ، معلومات اور تجربات کے تبادلہ میں مدد فراہم کرے گا تا کہ مستقبل کیلئے مرتب کئے جانے والے لائحہ عمل میں ان تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے جو مسائل کو سبب بنتے ہیں۔ یو این ایف پی اے پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے صنفی تفریق اور مسائل کے بنیادی عوامل کے تدارک اور بچوں اور کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کیئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ادارے ورک پلان کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بھی اقدا مات کریں گئے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.