شہاب الدین خان نے قصور واقعے کی مذمت ،ْ ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 12 جنوری 2018 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباب الدین خان نے کہا کہ قصور واقعہ کی مذمت کرتا ہوں ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ایسے واقعات سے معاشرے میں انارکی پھیلتی ہے۔

اس طرح کے واقعات کے خلاف قانون سازی ہونی چاہئے ملوث افراد کو سرعام سزا دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن فاٹا کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کررہی تھی فاٹا میں تین سے سات سال کے بچے ڈرون حملوں میں مارے جاتے ہیں مگر کوئی مذمت نہیں کرتا۔ فاٹا بھی پاکستان کا حصہ ہے لیکن لگ رہا ہے کہ کوئی فاٹا کو پاکستان کا حصہ نہیں مان رہا۔

(جاری ہے)

فاٹا کے نوجوان پرامن طریقے سے احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن روک دیا گیا ہمیں گھروں سے اٹھایا جاتا ہے ہمیں ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوں لوگوں کو بغاوت پر مجبور کیا جارہا ہے پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اپنی شہریت لے کر رہیں گے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ حکومت کیوں چاہتی ہے کہ لوگ شہید ہوں اور پھر فاٹا اصلاحات ہوں۔ ہمیں وکیل اور دلیل کا حق نہیں دیا جارہا فاٹا کے نوجوانوں کو رہا کیا جائے وارننگ دیتا ہوں کہ آپ نے ہمارے بچوں کو اٹھا کر زیادتی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :