مہمند ایجنسی میں اسلام کی سربلندی کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مولانا راحت حسین

جمعہ 12 جنوری 2018 21:48

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) سابقہ سنیٹر وجائنٹ سیکرٹری جے یو آئی خیبر پختونخوا مولانا راحت حسین نے کہا کہ مہمند ایجنسی جمعیت علمائے اسلام مہمند ایجنسی میں اسلام کی سربلندی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،جے ٹی آئی نے ہمیشہ باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، نوجوان احساس ذمہ داری و نظریہ کے ساتھ پارٹی کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے،ہم اپنے اکابرین کے فیصلوں کے من و عن تائید کر کے اجتماعی سوچ اپنائینگے۔

وہ گزشتہ روز جے ٹی آئی فاٹا کنونیئر خالد جان دائوڑ، معاون مولانا رحمت شہزاد، مولانا عبدالغفار، مولانا عبدالحق سنگر، مولانا سمیع اللہ ، مہمند ایجنسی کے امیر مولانا مفتی محمد عارف حقانی و دیگر کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں جے ٹی آئی مہمند ایجنسی کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں اسلام کے تحفظ اور سر بلند ی کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے، ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ان کے تمام فیصلوں کو من و عن تسلیم کرینگے اور باطل قوتوں کا ڈٹ کر نظریہ اسلام کے تحت ان کا مقابلہ کرینگے موجودہ فساد کے دور میں مغربی قوتوں نے اسلام کے خلاف ہر قسم کی سازشیں شروع کر رکھی ہے، مگر جے یو آئی نے اجتماعی طور پر ہمیشہ اپنی زندگی اسلام کی سر بلندی کیلئے وقف کر دی ہے۔

کیونکہ جمعیت علمائے اسلام ایک فکری نظریہ کا جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ٹی آئی کے جوانوں کو چاہئے کہ وہ احساس ذمہ داری کی تربیت لیکر ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مولانا راحت حسین نے نومنتخب جمعیت طلباء اسلام مہمند ایجنسی کے صدر حافظ تاج ولی خان، سینئر نائب صدر حافظ حلیم، نائب صدر اول اسرار الدین، نائب صدردوئم عبدالبصیر ، جنرل سیکرٹری محمد طارق خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ اعزاز علی، سیکرٹری اطلاعات احمد ندیم ، ڈپٹی سیکرٹری نعمان، فنانس سیکرٹری محمد ارشاد، ڈپٹی فنانس وحید گل، فنانس سیکرٹری دوئم فرید اللہ اور جائنٹ سیکرٹری فضل محمد سے حلف لیا۔

جے ٹی آئی مہمند ایجنسی کے نو منتخب صدر تاج ولی خان نے اپنے اکابرین کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرنے ،جے یو آئی کے آئین و دستور کی مکمل پاسداری اور رہنماء اصولوں کو اپنانے کا عہد کیا۔