آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری،پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 13 جنوری 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا ۔

ہفتے کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 09، گوپس منفی 08، کوئٹہ، استور، گلگت اورہنزہ منفی 07، زیارت منفی 06، قلات، کالام اور دیر منفی 05، بگروٹ منفی 04، راولاکوٹ، دالبندین اور چترال میں درجہ حرارت منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :