جب الیکشن لڑوں گا تواپنے تمام اثاثے ڈکلیئرکردوں گا، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نےمشرف کی ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ اٹھایا اورڈکلیئراثاثے بھی غلط ہیں، زینب جیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں،لائف اسکل کی تربیت کونصاب میں شامل کررہے ہیں۔گلوکار شہزادرائےکے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جنوری 2018 16:38

جب الیکشن لڑوں گا تواپنے تمام اثاثے ڈکلیئرکردوں گا، بلاول بھٹو زرداری
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب الیکشن لڑوں گا تواپنے تمام اثاثے ڈکلیئرکردوں گا،عمران کے ، عمران خان نے مشرف کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ،ڈکلیئر اثاثے بھی غلط ہیں، زینب جیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں، لائف اسکل کی تربیت کونصاب میں شامل کررہے ہیں۔ انہوں نے آج کراچی میں گلوکار اور سماجی کارکن شہزادرائے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے واقعے سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔

پاکستان میں قصورجیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں۔سب پاکستانی پریشان ہیں کہ بچوں کوکیسے محفوظ رکھا جائے۔بچوں کوایسی تربیت دی جائے کہ وہ اپنی حفاظت کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کے تحفظ کیلئے کچھ چیزوں کونصاب میں شامل کیاجائے۔

(جاری ہے)

لائف اسکل کی تربیت کونصاب میں شامل کررہے ہیں۔چاہتے ہیں کہ سندھ جیسی تعلیمی اصلاحات ملک بھر میں ہوں۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کامسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے یہ ذاتی یا صوبائی مسئلہ نہیں ہے۔ہم نے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا اور 29چائلڈ پروٹیکشن سنٹر بھی بنائے۔ہم نے قانون بنایا اور عملدرآمد بھی کروا رہے ہیں۔سندھ میں 200سکولوں کولائف اسٹینڈرڈ کے مطابق چلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صرف ملزمان کوسزائیں دینے سے کام نہیں چلے گا۔ہمارا پولیس کا نظام بہت پرانا ہے ۔

پولیس کے نظام کوٹھیک اور بہتربنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ میں جب الیکشن لڑوں گا تواپنے اثاثے چھپاؤں گا نہیں،بلکہ ڈکلیئرکردوں گا۔پہلے بولنے سے ڈرلگتا تھا اب نہ بولیں توڈر لگتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اثاثے کبھی بھی ڈکلیئر نہیں کیے ۔عمران نے جو ڈکلیئر کیا وہ سب غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مشرف کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔اس موقع پرشہزادرائے نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس ،صحت اور عدل کانظام ٹھیک کیاجائے۔تعلیم کانظام سب سے پہلے ٹھیک کرناضروری ہے۔انہوں نے بچوں کے تحفظ کیلئے سول سوسائٹی کی آوازبننے پربلاول بھٹو کوخراج تحسین بھی پیش کیا۔