سندھ اسمبلی اجلاس کا پرانی بلڈنگ میں انعقاد، متعدد ارکان نے بلڈنگ کی تاریخ اور اپنی یادوں کو دہرایا
اجلاس میں ایم کیو ایم رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف، نوجوان انتظار احمد اور سلیم سلیم مانڈوی والا کی اہلیہ کے لئے فاتحہ خوانی بہتر ہوتا کہ تمام ارکان اسمبلی اجرک اور ٹوپی پہن کر آتے۔ ہم تمام ارکان کو سندھ اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دے سکتے ہیںتاکہ سندھ کی ثقافت کا بول بالا ہو، نثار کھوڑو مجھے خوشی ہے کہ آپ قائد اعظم کی نشست پر بیٹھے ہیں۔ قائد اعظم نے ہمیں نئی زندگی دی ۔اس عمارت کی تاریخی حیثیت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پیر 15 جنوری 2018 22:07
(جاری ہے)
سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ تمام ارکان اسمبلی اجرک اور ٹوپی پہن کر آتے۔ ہم تمام ارکان کو سندھ اجرک اور ٹوپی کا تحفہ دے سکتے ہیںتاکہ سندھ کی ثقافت کا بول بالا ہو۔
ہم اس طرح متحد ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ قائد اعظم کی نشست پر بیٹھے ہیں۔ قائد اعظم نے ہمیں نئی زندگی دی ۔اس عمارت کی تاریخی حیثیت ہے۔پرانے ایوان میں ارکان ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں ہیں۔ نئے ایوان میں سب ایک دوسرے سے دور بیٹھتے ہیں۔ پرانے ایوان میں کسی روٹھے کو منانا ہو تو اپنی کرسی سے بیٹھ کرہی منا سکتا ہوں ۔ نند کمار کو تو یہاں سے ہی منالوںگا ۔ قائم علی شاہ کی بزلہ سنجی سے ایوان میں قہقہہ لگا ۔ ایم کیو ایم کے رکن رؤف صدیقی نے کہا کہ سید قائم علی شاہ اور سید سردار احمد کے دل جوان ہیں ۔ ان کی عمر کے ساتھ ان کے علم کی جوانی پر ان کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی ٹوپی ثقافتی علامت ہونی چاہئے ۔ سرکاری ٹوپی نہیں ہونی چاہئے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن مراد علی شاہ سینئر نے کہا کہ میں 1972 ء سے سندھ اسمبلی میں رکن کی حیثیت سے آ رہا ہوں ۔ وقت بہت تیزی سے گزر جاتا ہے ۔ میں نے یہاں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل) کے رکن نندکمار نے کہا کہ اسمبلی کی پرانی عمارت میں کبھی کبھی اجلاس ہونے چاہئیں ۔ اس سے پرانی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن محفوظ یار خان نے کہا کہ میں اسی پرانی بلڈنگ کی گیلری میں بیٹھ کر سوچتا تھا کہ کیا کبھی میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے ایوان میں بیٹھوں گا ۔ 12 مرتبہ الیکشن لڑ کر ضمانت ضبط کروائی ۔ 13 ویں دفعہ ایوان میں آنے کی خواہش پوری ہوئی ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ 1952 ء میں ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے اس اسمبلی کو دیکھنے آیا تھا ۔ یہ اس وقت پاکستان کی قانون ساز اسمبلی تھی ۔ پہلے اسمبلی بلڈنگ بندر روڈ پر ہوتی تھی ۔ بعد میں یہاں منتقل ہوئی ۔ قائد اعظم محمد علی جناح یہاں قانون ساز اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے بیٹھتے تھے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.