پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اچانک دورے کیے جا رہے ہیں‘ڈپٹی کمشنر ارقم طارق

بدھ 17 جنوری 2018 13:31

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیںجو موبائل کمپنیوں ،ٹرانزٹ پوائنٹس سمیت فیلڈ میں موجود دیگر ٹیموں کا سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے پولیو کے حوالے سے ٹیموں کی انسپکشن کے موقع پر کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر نصراللہ گورائیہ نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام محکمہ جات پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے تعاون کر رہے ہیں۔اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 6لاکھ 15ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :