افریقی ملکوں میں جعلی ادویات کے استعمال سے سالانہ1 لاکھ افراد ہلاک ہوجا تے ہیں
بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باوجود ان ادویات کی فروخت بلاروک و ٹوک جاری ہے امریکی کمپنی راکسی بھی جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ہے،عالمی ادارہ صحت
بدھ 17 جنوری 2018 15:38
(جاری ہے)
افریقا میں جعلی ادویات کا سب سے بڑا مرکز آئیوری کوسٹ کا دارالحکومت عابد جان کا کاروباری مرکز اجامے کا علاقہ ہے جہاں سے دیگر شہروں اور ملکوں کو بھی ادویات کی سپلائی ممکن بنائی جاتی ہے جو سالانہ 1 لاکھ سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔
پولیس اور دوسرے اداروں کے اہلکار اس صورتحال سے پریشان ہیں تاہم خود انھیں بھی یہی ادویات خریدنی پڑتی ہیں۔علاقے میں کھلے عام دوائیں فروخت کرنے والی مریم نامی ایک ناخواندہ خاتون جو دردکش، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی ریٹرووائرل ادویات سپلائی کرتی ہے، نے بتایا کہ جب ہمیں کوئی ادویات کی فروخت سے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم کاروباری سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے لیے اس کے ساتھ معاملہ طے کرلیتے ہیں۔اسی طرح ایک اور فاطمہ نامی ادویات فروش خاتون نے بتایا کہ اس کے پاس لوگ اپنے نسخوں سمیت حتیٰ کہ بعض میڈیکل سٹور مالکان بھی دوائیں لینے آتے ہیں۔فاطمہ نے بتایا کہ دوائوں کی فروخت کے اس سلسلے کو ایک سنڈیکیٹ کنٹرول کرتا ہے جس کے قیمتوں کے تعین اور دوائوں کی مسلسل سپلائی کے حوالے سے باقائداجلاس بھی ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جعلی ادویات کے استعمال سے افریقا میں سالانہ 1 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر میں ادویات کے شعبے سے حاصل ہونے والی کل آمدنی کے 10 فیصد کے برابر ہے، یعنی جعلی ادویات مافیا سالانہ کھربوں ڈالر کما رہا ہے جو اگلے پانچ سال کے دوران بڑھ کر تین گنا ہونے کا امکان ہے۔اس کے لیے انھیں پسماندہ علاقے اور وہاں موجود غیر تعلیم یافتہ اور نیم تعلیم یافتہ غریب آبادیا ں بھر پور معاونت فراہم کرتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا نے ڈیوڈ سلوویگنینی کو اپنا پہلا آرٹیفیشل انٹلیجنس چیف آفیسر مقررکر دیا
-
اسرائیل کیساتھ پائیدارتعلقات پرفخر، سلامتی کیلئے عزم پختہ ہے، امریکی صدر
-
آئندہ برس نیوم پروجیکٹ میں ورکرز کی تعداد دولاکھ سے تجاوزکرجائے گی، چیئرمین
-
امریکی خاتون کا جمائی لینے کے بعد منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
-
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت
-
ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کی حد متعین، سعودی حکام کا اعلان
-
رفح آپریشن کے باوجود اسرائیل کیلئے ایک ارب ڈالرکے امریکی ہتھیار
-
بہن کو بچانے کیلئے مگر مچھ کو گھونسا جڑنے والی خاتون کیلئے شاہی اعزاز کا اعلان
-
فلوریڈا میں خوفناک بس حادثہ ، 8 افراد ہلاک ، 8 شدید زخمی
-
ہندومسلم سیاست نہیں کروں گا، مودی انتخابات آتے ہی نیک بن گئے
-
خادم حرمین شریفین کی ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت
-
بھارت میں عام انتخابات کے دوران پاکستان بارے بیان بازی میں تیزی بھارتی سیاسی رہنمائوں کی مایوسی ظاہر کرتی ہے، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.