ہندومسلم سیاست نہیں کروں گا، مودی انتخابات آتے ہی نیک بن گئے
مجھے یقین ہے کہ میرے ملک کے لوگ مجھے ووٹ دیں گے،بھارتی وزیراعظم
بدھ 15 مئی 2024 12:43
(جاری ہے)
کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت بھی کر رکھی ہے کہ مودی نے 21 اپریل کی تقریر میں مسلمانوں کے بارے میں انتہائی قابل اعتراض بات کی جو کہ انتخابات کے قواعد کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے شکایت پر بی جے پی سے جواب بھی طلب کیا ہے۔
مذکورہ تقریر میں نریندر مودی نے کانگریس پر دولت کے ارتکاز کا سروے کرنے، جائیدادوں کو ضبط کرنے اور انہیں دوبارہ تقسیم کرنے کا الزام لگایا جس کی کانگریس نے تردید کی۔اپنی تقریر میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس نے اپنی پچھلی حکومت کے دوران کہا تھا ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ اس دولت کو کس میں تقسیم کریں گی وہ اسے دراندازوں کو دیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں۔گزشتہ روز مودی نے بیان بدلتے ہوئے کہا کہ میں نے اس تقریر میں کسی کمیونٹی کا نام نہیں لیا، میں نے نہ تو ہندو کہا اور نہ مسلمان، میں نے کہا کہ آپ جتنا بوجھ برداشت کر سکتے ہیں اس حساب سے جتنے بچے پیدا کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے گزشتہ روز ہندو مذہب کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاعذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، موجودہ انتخابات میں 73 سالہ مودی آزادی کے رہنما جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار جیتنے والے دوسرے وزیر اعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔نریندر مودی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز اپنے معاشی ریکارڈ، حکمرانی اور مقبولیت کو ظاہر کرتے ہوئے کیا لیکن انہوں نے پہلے مرحلے کے بعد اپنے بیانیے میں اپنی مخالف پارٹی کانگریس پر مسلم نواز ہونے کا الزام لگانے کی حکمت عملی اختیار کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
حاجی سے نسک کارڈ گم ہونے پر بھاری جرمانہ ہوگا، حکومت کی وارننگ
-
بھارتی جمہوریت کواقلیتوں سے نہیں، اکثریتی طبقے کے ظالمانہ رویے سے خطرہ ہے، مورخ ایشوری کمار
-
وارنٹ گرفتاری کے اجرا پرجوبائیڈن سے نیتن یاہو مایوس
-
جوبائیڈن کو فلسطینی حامیوں کے شرم کروکے نعروں کا سامنا
-
برطانوی بینک کے 3 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، ہیکرز نے فروخت کیلئے پیش کردیا
-
ضوابط کی خلاف ورزی اور بغیر پرمٹ حج کی ادائیگی پر سزاؤں کا نفاذ
-
گزشتہ ہفتے 78لاکھ سے زائد نمازیوں نے مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری
-
متحدہ عرب امارات، پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی
-
امارات،ملازمین کے لئے دوپہر ساڑے بارہ سے تین بجے تک وقفے کا اعلان
-
چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کا زلزلہ
-
ایک کلو سونا بڑی آنت میں چھپا کر اسمگل کرنیوالی فضائی میزبان گرفتار
-
سنگاپور،ڈاکٹر کی نااہلی سے نوجوان مرادنگی کھو بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.