موتیا کی کاشت کرتے وقت پود ے کا فاصلہ 6سی8فٹ تک رکھیں،زرعی ماہرین

بدھ 17 جنوری 2018 16:36

سلانوالی۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ خوشبودار پھولوںمیں سے موتیا کا پھو ل نہا یت دلکش اور قد ر ے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے، ا س کے سفید خوشبو دا ر پھولوں سے مو تیا کا تیل نکا لا جاتا ہے، موتیاایک سدابہا ر جھاڑ ی نما پودا ہے ا س کے پتوں کا رنگ گہرا سبز ہو تا ہے، موتیا کے پود ے ٹھنڈ ے اور متعد ل اور گرین ہا ئو س میں رکھے جاتے ہیں، ا س کے علاو ہ گر م جگہوں پر اور کمروں میں بھی رکھا جاسکتا ہے، گرمیوںمیں ا س کی تمام اقسام کو دھو پ میں رکھنا چاہیے، اس سے پھول کھلتے ہیں لیکن مئی کے بعد ا ن کو سایہ دار جگہ پررکھ سکتے ہیں ،موتیے کی کا شت کے بعد ا س کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتر ی کیلئے پانی کافی مقدارمیں در کار ہوتا ہے ،گرمیوں میں ا س کو موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے، سردیوں میں صرف ا س کو خشک ہو نے سے بچانے کیلئے پانی دیا جاتا ہے ،ا س کے پودے کو پانی دیتے وقت ا س میں مناسب حد تک کھاد ڈا ل دیں جو کہ ا س کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتی ہے ،ا س کی کاشت کرتے وقت پود ے کا فاصلہ 6سی8فٹ ہوتا ہے ،قطار سے قطار کا فاصلہ اڑھائی سے 3فٹ ہوتا ہے ۔