امن و امان کے بعد صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،گورنر سندھ
حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کرے گی، اٹلی کی سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے،محمد زبیر
بدھ 17 جنوری 2018 18:27
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ، اٹلی کی سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سرمایہ کاروں کا صوبہ میں تیزی سے راغب ہونا حکومت کی معاشی پالیسی اور واضح حکمت عملی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے باعث ہر شعبہ سے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، سماجی ، ثقافتی اور معاشرتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو نے سے خوشحالی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچنا شرو ع ہو گئے ہیں یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات احترام ، باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے تحت قائم ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں ، اٹلی کی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کے لئے پاکستان آنا خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی امن و امان کے قیام اور انرجی بحران کے خاتمہ کے بعد سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کاراور محنتی ہیومن ریسورس سرمایہ کاری کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اس ضمن میں اٹلی کے سرمایہ کار شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ملاقات میں Augusteaگروپ کے عہدیداروں نے گورنر سندھ کو بتایا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش اہمیت کا حامل شہر ہے ، اٹلی کے سرمایہ کاری صحت ، تعلیم ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ، شہر میں مثالی امن و امان، سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ماحول اور ہیومن ریسورس سرمایہ کاری کے لئے اہم ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.