نائیجیریا، امریکی اور کینیڈین شہری اغواء

جمعرات 18 جنوری 2018 02:00

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2018ء) نائیجیریا کی شمالی ریاست کدونا میں ایک امریکی اور ایک کینیڈین شہری کو اغواء کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں غیر ملکیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ کدونا شہر سے دارالحکومت ابوجا رہے تھے۔ حفاظتی گارڈز نے مزاحمت کی تو انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔