اوپن یونیورسٹی کی لائبریری جڑواں شہروں کی جدید ترین لائبریری ہے، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

وہ اقوام ترقی کرتے ہیںجن کی لائبریریاں آباد ہوتی ہیں، ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈاکٹر ظفر الیاس و دیگر کا خطاب

جمعرات 18 جنوری 2018 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2018ء) علم دوست معاشرے کی تشکیل اور ملک میںریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری راولپنڈی /اسلام آباد کی سب سے بڑی اور جدید ترین لائبریری ہے ،ْ اب ملک کے 44اہم شہروں میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کی لائبریریوں کی اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز ہے ،ْ اِن لائبریروں کو بھی اپنے اپنے شہر کی مثالی لائبریری بنانے کا ارادہ ہے جن میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی لائبریری سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے علاقائی دفاتر کے لائبریری سٹاف کے لئے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔

وائس چانسلر نے تربیتی کورس کے شرکاء کواِس پروفیشنل ٹریننگ ورکشاپ کے متعلق اپنے اپنے تاثرات اور تجاویز لکھنے اور اختتامی تقریب میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے خود کتابوں سے محبت ہے اور یہی چاہتا ہوں کے معاشرے کے تمام افراد کتاب سے محبت کریں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تعلیم و تحقیق میں مرکزی کردار لائبریری کا ہوتا ہے اس لئے تین سال قبل وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی میں نے سب سے پہلا وزٹ لائبریری کا کیا تھا اور ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے میں نے لائبریری کو فعال کیا اور اوقات کار میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یونیورسٹی کو کانفرنسسز ،ْ سیمینارز ،ْ لٹریچر کارنیوال ،ْ مزاکروں ،ْ مباحثوں ،ْ مشاعروں ،ْ مجلسوں اور محفلوں کا مرکز بنادیا ہے اور معاشرے کے ساتھ ربط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اب یہ تقاریب یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔افتتاحی اجلاس سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز/چئیرپرسن لائبریری کمیٹی ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ ڈاکٹر عارف سلیم عارف اور لائبریرین ،ْ محمد عمر خان نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ درسگاہیں اور تحقیق تب زندہ رہتی ہیں جب لائبریریاں آباد ہوتی ہوں اور وہ اقوام ترقی کرتے ہیںجن کی لائبریریاں آباد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لائبریری پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے جس کونے میں بھی یونیورسٹی کا طالب علم موجود ہے اُن کو اُن کے دہلیز پر یونیورسٹی کی تمام سہولتیں دستیاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :