مارٹن گپٹل کی شاندار بیٹنگ،

پاکستان کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 13 ویں سنچری جڑ دی

جمعہ 19 جنوری 2018 13:05

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی 13 سنچری مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو پاکستان کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز سکور کئے، یہ انکے ون ڈے کیریئر کی 13 ویں سنچری تھی، اس دوران انہوں نے پاکستانی بائولرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس بھی کھیلے، انہوں نے ایک خوبصورت چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، انکو 100 کے انفرادی سکور پر رومان رئیش نے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ وہ میچ کے علاوہ سیریز کے بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :