سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا نجی تعلیمی اداروںکی خد مات کو سہراناقابل تحسین عمل ہے ،شرف الزماں

اس اقدام سے نہ صرف نجی اسکولوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ملک میں تعلیم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ،چیئرمین پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن

جمعہ 19 جنوری 2018 16:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کا نجی تعلیمی اداروںکی خد مات کو سہراناقابل تحسین عمل ہے یہ بات پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے دھابیجی میں قائم ارقم پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف نجی اسکولوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ملک میں تعلیم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی شرف الزماں نے کہا کہ دھابیجی جیسے غریب اور متوسط علاقے میں قائم ارقم پبلک اسکول کے زریعے علم کی شمع جلانا اور بچوں کو مفت تعلیم دینا جہالت کے خلاف جہاد ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حلات میں بچوں کو ہر قسم کا تحفظ اورصحت کے ساتھ ساتھ علم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے شرف الزماں نے ارقم پبلک اسکول کے پرنسپل لطیف پریمی اور اسکول کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ جس طرح ارقم پبلک اسکول تعلیم کی خدمت کر ر ہاہے اور علم کے چراغ جلا رہا ہے وہ انتہائی قابل تحسین عمل ہے انہوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کو چاہئے کہ وہ سندھ کے دیہی اور غریب علاقوں کے نجی تعلیمی ادا روں کی مزید حوصلہ افزائی کرے اور انہیں فنڈز کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں تا کہ حکومت کی جانب سے تعلیم کو عام کرنے اور اسے فروغ دینے کے علاوہ معیارے تعلیم کو بلند کرنے کا مشن کامیابی سے جاری رہے شرف الزماں نے کہا کہ پسما کا بھی یہی مشن ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ تعلیم یا فتہ ہو اور ملک کی ترقی اورخوشحالی میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے وسائل کی کمی کے با وجود تعلیم کو عام کرنے میں حکومت کا بھر پورہاتھ بٹا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :