نقیب اللہ محسود کے ان کاؤنٹر سے ملتی جُلتی بالی وڈ فلم کی کہانی
سوشل میڈیا صارفین نے اصل زندگی کے کیس کو فلم سے جوڑنا شروع کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جنوری 2018 15:23
(جاری ہے)
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اُٹھنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی جس پر سندھ حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دینا پڑی ۔ آج ہی چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے آئندہ 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔
سوشل میڈیا پر نقیب کی تصاویر اور مبینہ جعلی ان کاؤنٹر کی تفصیلات شئیر ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے کو بالی وڈ کی فلم کی کہانی سے جوڑنا شروع کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا ایک مبینہ جعلی ان کاؤنٹر میں مارا جانا بالی وڈ کی فلم جولی ایل ایل بی ٹو جیسا لگتا ہے ۔ اس فلم میں بھی ایک پولیس افسر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک عام شہری کو جعلی ان کاؤنٹر میں قتل کر دیتا ہے اور مرنے کے بعد اسے خطرناک دہشتگرد قرار دے دیتا ہے ۔ ایسا کرنے سے نہ صرف پولیس اہلکار کو اعلیٰ افسران سے شاباشی ملتی ہے بلکہ اس کی پروموشن کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر فلم کے پیرو اکشے کُمار تحقیقات کرتے ہیں جس پر معلوم ہوتا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے جعلی ان کاؤنٹر کیا گیا تھا جس کے تحت ایک خطرناک مجرم کو کچھ پیسوں کے عوض رہا کر کے عام شہری کی بلی چڑھا دی گئی۔ عدالت میں جُرم ثابت ہونے پر پولیس افسر اور اس کے ساتھیوں کو نہ صرف محکمے سے برخاست کیا گیا بلکہ انہیں بھاری جُرمانہ اور سزا بھی سنائی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ نقیب اللہ محسود کا کیس بھی ایسی ہی کوئی کہانی معلوم ہوتا ہے ۔ نقیب اللہ کے اہل خانہ نے اس ان کاؤنٹر کو جعلی قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نقیب اللہ کے لیے انصاف کی غرض سے کئی لوگ سڑکوں پر آ کر احتجاج بھی ریکارڈ کروا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.