پی ٹی آئی کے ایم پی اے گل صاحب کابھائی شکیل زیادتی کے الزام میں گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2018 18:13

پی ٹی آئی کے ایم پی اے گل صاحب کابھائی شکیل زیادتی کے الزام میں گرفتار
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جنوری 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایم پی اے گل صاحب کے بھائی شکیل کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے تھانے جا کر ایم پی اے گل صاحب کے بھائی شکیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم شکیل نے ساتھیوں سمیت ان کے گھر میں گھس کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے آمنہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :