Live Updates

پرسوں رات لاہورمیں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سےشکست کھا گئی،مریم نواز

نوازشریف کے مخالفوں کانام لوتودھاندلی کارونادھونایاد آتاہے،2018ء کے الیکشن میں جب ناکامی ہوگی تودھاندلی کارونامت روناکیوں کہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں،کنٹینرزوالوں کی شکلوں پر صاف پڑھاجارہاتھا کہ نوازشریف پھر جیت جائے گا۔ہری پور میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 15:44

پرسوں رات لاہورمیں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سےشکست کھا گئی،مریم ..
ہری پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سے شکست کھا گئی، نوازشریف کے مخالفوں کانام لوتودھاندلی کارونادھونایاد آتاہے،2018ء کے الیکشن میں جب ناکامی ہوگی تودھاندلی کارونامت روناکیوں کہ خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں،کنٹینرزوالوں کی شکلوں پر صاف پڑھاجارہاتھا کہ نوازشریف پھر جیت جائے گا۔

انہوں نے آج ہری پور میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام سازشیوں کوضمنی انتخابات میں شکست دے کرمزاچکھایاگیا۔جتنی بھی سازشیں ہوئیں لیکن عوام نے نوازشریف کوپہلے سے بھی زیادہ ووٹ دیا۔انہوں نے کہاکہ پرسوں رات لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سے شکست کھا گئی۔نوازشریف جہاں بھی جاتا ہے عوام کاسمندرجب ایک وہ ہے وہ جہاں جاتاہے خالی کرسیوں کاسمندرآجاتاہے۔

(جاری ہے)

یہ کیساہے کہ پانامہ والے محبت سمیٹ رہے اوراقامہ اقامہ پاناماپاناماکرنے والے خالی کرسیوں کورر رہے ہیں۔مریم نوازنے کہاکہ ہری پور والوں کی محبت ایک دب کی نہیں بلکہ برسوں کی کمائی ہے۔جونوازشریف نے عوام کی محبت کرکے کمائی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے مخالفوں کانام لوتودھاندلی کارونادھونایاد آتاہے۔2018ء کے الیکشن میں جب ناکامی ہوگی تودھاندلی کارونامت روناکیوں کہ خالہ کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں۔

مخالفین کے منہ پربارہ ایسے نہیں بجے ان کونظرآرہاہے کہ ن لیگ کوعوام پھرفتح دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ پرچلنے والامقدمہ جب اقامہ پرختم ہواتوان کومعلوم ہی نہیں تھا کہ نواشریف جب عوام کے پاس جائے گاتوکایا ہی پلٹ جائے گی۔کنٹینرزوالوں کی شکلیں دیکھی تھیں کہ ان کے چہروں پر2018ء کافیصلہ صاف پڑھاجارہاتھا کہ نوازشریف پھر جیت جائے گا۔

مریم نے کہاکہ جگہ جگہ ناکامی کابدلہ پارلیمنٹ کوگالی دے کراداکیا۔پارلیمنٹ میں جانے کیلئے کون ووٹ دیتاہے؟ پھر یہ گالی بھی عوام کودی ہے۔اب یہ شکست کیوں نہ تمہارامقدربنیں کیونکہ تم نے پچھلے چارسالوں میں کیاکیاہے؟ نوازشریف بجلی، سی پیک، موٹرویزبنارہاتھا لیکن تم کنٹینرپرچڑھے گالیاں دے رہے تھے۔اگرآپ نے چارپانچ سالوں میں کوئی کام کیاہوتاتوآج آپ کوایمپائرکی انگلی سہارنہ لیناپڑتا۔

آپ ایمپائرکی بیساکھیوں کے سہارے نہ کھڑے ہوتے۔اگرکام کیاہوتاتوذلت آمیزشکست آپ کامقدرنہ بنتی۔انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں نوازشریف کاساتھ دوگے؟ 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف کیساتھ زیادتی کابدلہ لوگے؟ موٹرویز،بجلی بنانے والوں کاساتھ دوگے؟ جس پرعوام نے ہاتھ اٹھا کراور نعرے لگاکرجواب دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات