چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)- عبدالقیوم برطانیہ پہنچ گئے

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:18

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)- عبدالقیوم اگلے مرحلے میں برطانیہ پہنچ گئے۔ فرانس میں وہاں کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کے بعد لیڈز کے مقام پر سینیٹر جنرل عبدالقیوم نے وفد کے دیگر ممبران سینیٹر دائود بلوچستان اور فاٹا کے سینیٹر باز خان کے ہمراہ لیبر پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ایلکس سوبل ، ہیلاری بین سابق وزیر سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جنرل عبدالقیوم نے برطانوی پارلیمنٹرینز کو بتایا کہ ہندوستان لائن آف کنٹرول پرجان بوجھ کر اشتعال انگزیزی کر رہا ہے اور اب تک متعد دبے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔ انہو ں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کو فوری طو رپر رکوائیں۔ برطانوی پارلیمنٹرینز نے یقین دلایا کہ وہ یہ معاملات ہائوس آف کامن میں ضرور اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :