یور پی یونین مسئلہ کشمیر پر اپنا نمائندہ مقرر کرے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
اتوار 21 جنوری 2018 16:40
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں پی ٹی آئی کشمیر کے یورپی یونین کے لئے نمائندے چوہدری نصیر احمد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر چوہدری نصیر احمد جوکہ حال ہی میں برسلز سے پاکستان آئے ہیں نے اپنی یورپی پارلیمنٹ اور یوپری یونین میں کی گئی سرگرمیوں کی رپورٹ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پیش کی۔ انھوں نے اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برسلز کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ ممبران یورپی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کر یں اور یورپی یونین اور دیگر اداروں میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نمائندگی بھی کرسکیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برسلز کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعدکی صورتحال پر نظر رکھی جائے اور اپنا کام جاری رکھیں کیونکہ ہم کشمیریوں کی یورپی یونین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ یورپی یونین ستائیس ممالک کا ایک بڑا ادارہ ہے یہ کوئی بھی اقدام اٹھا سکتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر ایک قرارداد بھی پاس کی تھی یہ اسوقت پاس کی گئی تھی جب اوڑی میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔اسلئے یورپی یونین ہمارے لئے ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ہم نے کچھ عرصہ قبل برسلز میں ملین مارچ کرکے ان اداروں کے ضمیر کو جھنجوڑا تھاکہ یہ ادارے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر اپنی آواز بلند کریں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری نصیر سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھتے جا رہے ہیں اور آئے روز کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ یہ مسئلہ بھی یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے اور اسکے ساتھ ساتھ سیئز فائر لائن پر بھی بھارت کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور بھارت کی خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ اب ورکنگ بائونڈری پر بھی پھیل گیا ہے نہتے اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔لہذا عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.