غیر ملکی فنڈنگ کیس:ن لیگ نے تحریک انصاف کے الزامات مسترد کر دیئے

بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی،درخواست مضحکہ خیزاور بے بنیادہے،جرمانہ عائد کر کے مسترد کی جائے ،ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

پیر 22 جنوری 2018 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں10 سال کے پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات اور جواب جمع کرادیا ہے۔جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ن لیگ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر عثمان گھمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 10 سال کے پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات اورجواب جمع کروادیا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے بوگس اورمضحکہ خیزدرخواست دائرکی ہے اس درخواست کامقصد تحریک انصاف کیخلاف چلنے والے کیس کوبیلنس کرناہے جواب میں کہاگیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں پرانے قانون کی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے جوکہ اب تبدیل ہوچکا ہے مسلم لیگ ن نے بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی ہے اورن لیگ برطانیہ جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے انہوںنے کہاکہ درخواست کے ساتھ چیرمین مسلم ن راجہ ظفر الحق کا بیان حلفی اور آڈیٹرز کی رپورٹ بھی منسلک ہے انہوںنے کہاکہ درخواست گزار پارٹی کا متاثرہ فریق نہیںہے اور وہ درخواست نہیں دے سکتا ہے مسلم لیگ ن 2002 سے پارٹی تفصیلات جمع کرا رہی ہے مسلم لیگ ن کسی ممنوعہ ذرائع سے کبھی فنڈنگ حاصل نہیں کئے ہیں اور تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کے الزامات کو مسترد کر تے ہیں جواب میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے اس موقع پر ممبر کمیشن الطاف ابراہیم نے کہاکہ اتنی تاخیر سے جواب جمع کرانے کا کیا فائدہ ہے سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جواب میں راجہ ظفر الحق کا بیان حلفی لگایا ہے راجہ ظفر الحق کو پاور آف اٹارنی دے کر بیان حلفی لگایا جا سکتا ہے الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے وکیل کو ہدایت کی کہ اگلی پیشی پر راجہ ظفر الحق کا پاور آف اٹارنی جمع کرایا جائے سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز کے ذرائع بتانے کے پابند ہیںتحریک انصاف نے اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیے ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن پارٹی فنڈنگ کیس پر جوتے اتار کر بھاگ رہی ہے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 2013 میں میڈیا مہم پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ کیے ہیں جبکہ پورے ملک میں مسلم لیگ ن کا ایک بھی دفتر نہیں ہے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کو منو خان نامی ڈرائیور 18 کروڑ روپے کہاں سے جمع کرا رہا ہے مسلم لیگ ن نے پارٹی فنڈنگ کو منی لانڈرنگ کے طور پر استعمال کیاہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اکیلے ہی نہیں بلکہ انکے دائیں بائیں کھڑے لوگ بھی ساتھ ملوث ہیں خواجہ آصف بینک کلرک، مشاہداللہ پی آئی اے میں لوڈر اور اسحاق ڈار کی پان کی دکان تھی نواز شریف کی سیاست میں آنے سے پہلے کمائی ٹکوں میں تھی اور اب ان کے پاس دس دس کروڑ کی گاڑیاں ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود چار پیشیوں کے بعد جواب جمع کرویا گیا ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر خود سامنے آنے کی بجائے راجہ ظفرالحق کے پیچھے چھپ رہے ہیںمگر ہم اس کو چھپنے نہیں دیں گے ۔

اعجاز خان