وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونوجوان قیاد ت کے مالک ہیں‘ صوبے میں تعمیر وترقی اورتبدیلی کے اعلان پر عملدآمد کا آغازکردیاگیا ہے‘ عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری اوردیگراداروں میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں،صوبائی وزیرصحت بلوچستان میرعبدالماجدابڑو

پیر 22 جنوری 2018 21:20

کوئٹہ ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) صوبائی وزیرصحت بلوچستان میرعبدالماجدابڑونے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونوجوان قیاد ت کے مالک ہیں جو انہوں نے صوبے میں تعمیر وترقی اورتبدیلی کااعلان کیا تھا اس پرعملدآمدکاآغازکردیاگیا ہے‘ عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری اوردیگراداروں میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں اورعوامی مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کا پختہ عزم ہے اورصوبے میں تمام علاقوں کی یکساں طورپربنیادی حقوق اوران کے مسائل حل کیئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات میں واضح طورپرکمی آسکے تاکہ عوام کی فلاح بہبود کے لئے بھی تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میر عبدالماجدابڑو نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی کوتاہی لاپراہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی‘ ہماری روز اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں جس کیلئے عوام نے ہمیں اپنا نمائندہ بناکر اسمبلیوں تک پہنچایا۔ میر عبدالماجد ابڑو نے کہاکہ محکمہ صحت میں پائی جانے والی تمام خامیوں کو دورکیا جائیگا‘عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اور لا پرواہی سے کام لینے والوں کوگھربھیج دیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ نصیرآبادمیں عوام کے بنیادی مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کیاہے اوراب بھی حلقے کی عوام کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہاکہ پینے کے صاف پانی صحت اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے تحصیل چھترمیں عوام کی پانی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹیوب ویل اورپختہ تالاب بنائے گئے ہیں جس سے عوام مستفید ہورہی ہے چھتراورمیر حسن کی سڑکوں کو بھی تعمیر کرکے عوام کے دیرینہ مطالبہ حل کیا جہا ں عوام آمدورفت کی سہولت سے فائدہ مند ہورہے ہیں اوراب بھی ترقیاتی اسکیمات پرکام تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :