پاکستان کو اس وقت اہم ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں ان میں سے ایک ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقداربھی ہے
کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی نگرانی میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے کردار بارے سیمینار سے رومینہ خورشید عالم کا خطاب
پیر 22 جنوری 2018 21:33
(جاری ہے)
جی آئی ایس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذریعہ اور اس ضمن میں ڈیٹا کیلئے منطقی طور پر بہتر انتخاب ہے کیونکہ یہ مقامی تعلق کو حقیقی طور پر دکھائے بغیر سوالات اور سکریننگ سے بڑی آسانی کے ساتھ تجزیہ کر سکتا ہے۔
اس سلسلہ میں موسمیاتی تبدیلی وزارت نے پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی میں ’’آب و ہوا کی تبدیلی اور پائیدار ترقی برائے جیومییٹک سینٹر‘‘ کے عنوان سے ایک منصو بہ شروع کیا۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی نگرانی اور فیصلہ سازی میں سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ (ایس آر ایس)، جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) اور جغرافیائی پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) ٹیکنالوجی کے اطلاق کو فروغ دیتا ہے‘ جیوومیٹک سینٹر نے پہلے سے ہی پاکستان میں جی آئی ایس کا استعمال کرتے ہوئے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا تعین کیا ہے ۔ اس تناظر میں جی آئی ایس کی اہمیت پر زور دینے کیلئے جیوومیٹک سینٹر نے کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی نگرانی میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کے کردار‘‘ بارے سیمینار کا انعقاد کیا ۔ اس سیمینار میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ (RS) ٹیکنالوجیز پر مختلف عوامی اور نجی اسٹیک ہولڈرز کی استعداد سازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔یہ سیمینار جی آئی ایس ماڈلنگ کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اس ماحولیاتی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرنے پر مرتکز ہے۔ سیمینار میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے ریسورس پرسنز نے اپنی اپنی کوششیں پیش کیں اور مختلف جہتوں میں میں جی آئی ایس کی اہمیت اور کردار کو نمایاں کیا۔جیومیٹک سینٹر نے بڑی کوششوں اور تکنیکی مہارتوں سے اسلام آباد کا ماحولیاتی نقشہ تیار کیا جس کا افتتاح موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری نے کیا۔ انہوں نے اٹلس کی تیاری میں جیوومیٹک پروجیکٹ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس کی اہمیت اور ماحول اور کرہ ارض کو بچانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری نے اس سیمینار کے انعقاد کیلئے جومیٹک سینٹر کی کوششوں کی تعریف کی او ر سیمینار کو کامیاب بنانے کیلئے شرکت کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.