راج کمار رائو کا 2 جیو فلم فیئر ایوارڈز جیتنے پر مداحوں کا اظہار تشکر

منگل 23 جنوری 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے 63 ویں جیو فلم فیئر ایوارڈز میں 2 ایوارڈز جیتنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے انسٹاگرام پر 63 ویں جیو فلم فیئر ایوارڈز میں فلم ’’ٹریپڈ‘‘ کے لئے بہترین اداکار کا کریٹک ایوارڈ اور فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ کے لئے بہترین سپورٹنگ رول کے ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں اور مداحوں کی حوصلہ افزائی، محبت، حمایت اور کامیابی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :