بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق: ایساحکم نہیں دینا چاہتے جو بہتری کی بجائے الجھن پیدا کرے۔چیف جسٹس
میاں محمد ندیم منگل 23 جنوری 2018 15:40
(جاری ہے)
سماعت کے دوران وکیل انور منصور نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جاسکتی ہے۔جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینا ہی ہمارے لیے خوشی کی بات ہے دسمبر 2017 میں ہمارے پاس یہ تجاویز آئیں تھی، نادرا نے ان تجاویز پر عمل کے لیے 4 ماہ کا وقت مانگا تھا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات آنے والے ہیں، ان انتخا بات میں اس طریقہ کار کو کیوں نہیں اپناتے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں طریقہ کار کے استعمال کا مقصد نتائج کا جائزہ لینا ہے۔چیف جسٹس نے ڈی جی پراجیکٹس نادرا سے استفسار کیا کہ بتائیں گھر بیٹھ کر ووٹ دینا کس حد تک محفوظ ہوگا۔جس پر ڈی جی پراجیکٹس نادر نے عدالت کو بتایا کہ اس کے لیے باقائدہ سسٹم بنانا ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن سے اجازت کے بعد 4 ماہ کا وقت درکار ہوگا، فوری طور پر ضمنی انتخابات میں سسٹم کا استعمال ممکن نہیں ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہی تو ٹیسٹ ہے جہاں نادرا نے اپنی کارکردگی دکھانی ہے، اگر سافٹ ویئر بنانے میں 4 ماہ لگتے ہیں تو پھر میں نہ سمجھوں۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کوئی شبہ نہیں، نادرا کو ڈیمو دینے کے بجائے سافٹ ویئر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عدالت میں آج بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں، ان کے فرائض میں بھی یہ شامل تھا، میرے خیال میں اس پراجیکٹ کے لیے 100 کروڑ روپے کا خرچہ ہوگا۔ جس پر ڈی جی پراجیکٹس نادرا نے کہا کہ سافٹ ویئر تشکیل دینے پر 150 کروڑ روپے کا خرچہ ہوگا۔ عدالت نے 24 جنوری کو نادرا کو پریزنٹیشن دینے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.